تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات بھارت کے فوجی میجر نے خودکشی کرلی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات قابض بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن کے علاقے مہوبل میں تعینات بھارتی فوج کے میجر نے اتوار کی صبح سرکاری رائفل سے خودکشی کی۔

میجر پرویندر سنگھ 23 راشٹریہ رائفلز کی الفاکمپنی میں بطور میجر جنرل ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا، جس نے اپنے کوارٹر میں اے کے 47 سرپر رکھ کر چلا دی۔

اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے دروازے کو طاقت سے کھولا تو اندر فوجی لہولہان پڑا تھا، جسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔ بعد ازاں  لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔

خودکشی کرنے والے میجر کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی کی وجہ سے اہل خانہ سے دوری اور خاندانی مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اُس نے گھر جانے کے لیے چھٹی کی درخواست بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار لی

واضح رہے کہ کشمیر میں تعینات سیکڑوں بھارتی فوجی اس سے پہلے بھی ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرچکے ہیں۔ جنوری 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد 524 تک پہنچ گئی ہے۔

سیاسی و دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی دماغی صحت ، پریشانیوں اور گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں