تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

چین کے خلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب

نئی دہلی / تل ابیب: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ممنوعہ سرحدی علاقے لداخ کی نگرانی کے لیے اسرائیل سے مدد حاصل کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جدید ترین ’ہیرون ڈرونز حاصل کرنے کے لیے ہنگامی مالیاتی اختیارات کے تحت فنڈز جاری کیے تھے۔

بھارت نے چین سے متصل سرحدی علاقے پر واقع ممنوعہ علاقے لداخ کی نگرانی کے لیے اسرائیل سے جدید ترین ڈرونز حاصل کرنے کا معاہدہ طے کیا تھا۔

معاہدے کے تحت اسرائیل کو یہ ڈرونز گزشتہ برس بھارت کو فراہم کرنے تھے مگر کرونا کی صورت حال کے باعث کچھ ماہ کے لیے حوالگی کا پروگرام ملتوی ہوا۔

مزید پڑھیں : لداخ کے محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا، چین کو مزید بھارتی علاقوں پر کنٹرول حاصل

یہ بھی پڑھیں: لداخ تنازعہ، مودی حکومت کا غرور خاک، چین ڈٹ گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے 500 کروڑ بھارتی روپے کے عوض معاہدہ طے کیا تھا، جو اب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے دفاعی  اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے  کے لیے اسرائیل سے دیگر جنگی ساز وسامان کی خریداری کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے امریکا کی جنگی سازو سامان تیار کرنے والی کمپنی سے بحری فوج کے لیے بھی ڈرونز خریدے تھے۔

Comments

- Advertisement -