تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی فوج پر کرونا کی یلغار، پہلا کیس رپورٹ

نئی دہلی: دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کرونا وائرس نے بھارتی فوج پر یلغار کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لداخ میں تعینات ہونے والے فوجی اہلکار کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُسے فوری اسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس فوجی کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی اُس کی عمر 34 برس ہے اور اُس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں البتہ اُس کے والد حال ہی میں ایران سے وطن واپس پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کی شکار بھارتی گلوکارہ نے 300 لوگوں کی زندگی خطرے میں‌ ڈال دی

رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار اپنے والد سے ملاقات کے لیے چھٹیوں پر گھر گیا تھا جس کے دوران اُسے بخار اور نزلے کی شکایت ہوئی، ڈاکٹرز نے جب ٹیسٹ کیا تو وہ کرونا کا مریض نکلا۔

ڈاکٹرز نے رپورٹ کے بعد فوجی  کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ اُس کی ہمشیرہ، اہلیہ اور بیٹی  کو قرنطینہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اہلکار لیہہ کے چوہوٹ گاؤں کا رہائشی ہے، اُس کے والد کو بھی کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہیں آئسولیشن کیمپ میں محصور کردیا گیا۔

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 223 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -