راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پرشہری آبادی پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی شہریوں کو قریبی طبی مرکزمنتقل کر دیاگیا۔
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 6 شہری زخمی
اس سے قبل 7 مئی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں رکھ چکری اور نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں تین بچیاں اور ایک خاتون بھی شامل تھی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کرد یا گیا تھا۔