تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کردیا، مشعال ملک

سری نگر : غیرقانونی طور پر نظربند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی یوم خواتین پر بھارتی افواج کی بربریت اور مظالم پر کڑی تنقید کی ہے۔

جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر نوجوان لڑکیوں سمیت کشمیری خواتین کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور تشدد کانشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں چادر و چار دیواری کا تقدس بری طرح پامال کررہی ہے، اب تک بھارتی افواج کئی ہزار نہتے مردوں کو شہید کرکے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کرچکی ہے اور کئی ہزار کشمیری خواتین کے شوہر تاحال لاپتہ ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین چیخ چیخ کر اپنے گم شدہ شوہروں کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہیں، متعدد کشمیری خواتین کے شوہر شادی کے دوسرے دن سے ہی لاپتہ کردیئے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں کی جارہی ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو درپیش مشکلات اور مصائب دگنا ہو گئے ہیں، جنسی تشدد کے علاوہ کشمیری خواتین سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بن رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کو نہیں فراموش کرنا چاہیے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری نصف بیوائوں کی حالت زار پر آواز اٹھائیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے حراست کے دران لاپتہ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -