پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں 10 بھارتی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر (22 جنوری 2026): بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں 10 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج کی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

حادثہ بھدرواہ-چنبہ روڈ پر کھنی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی سرحد کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی حکام نے بتایا کہ فوج کی بلٹ پروف گاڑی بلندی پر واقع ایک چوکی کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

یاد رہے کہ 4 مئی 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کے ٹرک کو پیش آئے واقعے میں تین اہلکار موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

فوجی اہلکار اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا ٹرک سڑک سے پھسل کر 700 فٹ گہری کھائی میں جا گرا تھا۔

حکام نے بتایا تھا کہ ٹرک قومی شاہراہ 44 پر مقبوضہ جموں و کشمیر سے سری نگر جانے والے ایک قافلے کا حصہ تھا، حادثہ بیٹری چشمہ کے قریب صبح 11:30 کے قریب پیش آیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں