تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، 2سالہ بچہ شہید

راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈھنڈنیال اور رکھ چکری سمیت مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نیتجے میں دو سالہ بچہ شہید جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فورسز نے ڈھڈنیال، رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی گولہ باری سے ڈھنڈنیال سیکٹر میں دو سالہ بچہ شہید ہوئی جبکہ بروہ، چری کوٹ و دیگر علاقوں خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کےلیے طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑجواب دیا گیا اور بھارتی چوکیوں کوموثراندارمیں نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاک فوج نے ایل او سی پر ایک بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا، جسے پاک فوج نے مار گرا دیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Comments

- Advertisement -