جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے۔

اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کھیلوں پر پابندی عائد ہے، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو آگے نہیں بڑھنے دے رہی۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری کھلاڑیوں سے خوفزدہ ہے، کشمیری فٹ بالر کی شہادت بھارتی بوکھلاہٹ کو واضح کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے دور رکھا جارہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے میں بھارتی ایجنسی نے اپنے ہی فوجیوں کا قتل عام کیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرتی ہے، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے، دنیا بھر کے کھلاڑی کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں