تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خود کشی کرلی

پونا :‌بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خود کشی کرلی ، پینتالیس سالہ لیفٹینٹ کرنل پونا کے ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول میں زیرتربیت تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فوج کی ایک 43 سالہ خاتون افسر نےاپنی جان لے لی ، خاتون افسر کی خودکشی نے بھارتی فوج کی ساکھ پر سوال اٹھا دیئے۔

پینتالیس سالہ لیفٹینٹ کرنل پونا کے ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول میں زیرتربیت تھیں، پولیس نے خاتون افسر کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل رینک کے افسر نے پونے میں ملٹری انٹیلی جنس ٹریننگ اسکول اور ڈپو کے احاطے میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر لٹک کر خودکشی کی۔

یہ واقعہ صبح اس وقت سامنے آیا جب عملہ چائے پیش کرنے گیا تھا، ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ اپنے گلے میں دوپٹے کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نمرتا پاٹل نے بتایا کہ خاتون افسر کو کچھ گھریلو مسائل تھے اور انہوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، ہم نے موت کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -