منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

’بھارتی فوج کرونا مریضوں کو اسپتال منتقل نہیں ہونے دے رہی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کروناوائرس کے مریضوں کو اسپتال منتقل نہیں ہونے دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیریوں پر تشدد کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں خوراک شدید قلت ہے، وادی میں انتظامات نہ ہونے سے کرونا پھیلنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیماروں کو ادویات تک میسر نہیں، ادویات لینے اور اسپتال جانے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، عالمی ادراہ صحت مقبوضہ کشمیر میں صحت کے انتظامات کا جائزہ لے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، مشعال ملک

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت اور ایجنسیاں یاسین ملک پر ظلم کے پہاڑ توڑ ہی ہیں، یاسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ تحریک کو کچلنے کے لیے 30 سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں، کل یاسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں