The news is by your side.

Advertisement

بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن، مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فوج نے کشمیر میں نام نہاد آپریشن کے نام پر تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کے دوران مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں نام نہاد آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

محاصرے کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو حراست میں لیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر گولیاں ماردیں جس سے تینوں نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کا انوکھا احتجاج، سیب پر نعرے لکھ کر بھارت بھیج دئیے

علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک مزدور کو گولیاں مار کر قتل کردیا، فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر، مہینوں پر جاری لاک ڈاؤن اور مکمل تاریکی کے ماحول میں مظلوم کشمیریوں نے مزاحمت کے اظہار کے لیے نیا راستہ اختیار کرتے ہوئے سیبوں پر بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے لکھ کر بھارت بھیج دئیے تھے۔

تاجروں کو حالیہ موصول ہونیوالے سیبوں پر جو نعرے لکھے گئے تھے ان میں ہم کیا چاہتے آزادی، میری جان عمران خان، پاکستان زندہ باد، میں برہان وانی سے محبت کرتا ہوں، موسیٰ واپس آجاؤ شامل ہیں، جس نے ہلچل مچا دی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں