نئی دہلی: بھارت اوپنر بیٹر شبھمن گِل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبل سینچری جڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے، جہاں شبھمن گِل نے اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ریکارڈ 349 رنز کا ہدف دیا۔
شبھمن گِل کی اننگز میں 9 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے، بھارتی بیٹر نے 149 گیندوں پر 208 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
مزید پڑھی: بھارتی کرکٹرز کی بیٹیوں کیلئے غیر اخلاقی تبصرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
شبھمن گل ڈبل سنچری کرنے والے بھارت کے پانچویں بیٹر ہیں اس سے قبل بھارت کی جانب سے روہت شرما تین بار ڈبل سینچری بناچکے ہیں جبکہ اس فہرست میں وریندر سہواگ،سچن ٹنڈولکر اور ایشان کشن شامل ہیں۔