بی سی سی آئی نے ایشیاکپ 2025 کی ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں رسوائی کے بعد بھارت اس شکست کی خفت مٹانے کےلیے عجیب و غریب حرکتیں کررہا ہے، ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بھارتی پلیئرز نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا اور اب خود شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے بتایا کہ ان کا فیصلہ تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ انتظامیہ ٹراف اٹھا کر ہوٹل لے جائے۔
ایشیا کپ فائنل : محسن نقوی کا نریندر مودی کے ٹوئٹ پر کرارا جواب
بی سی سی آئے کے مطابق یہ رویہ غیرمتوقع اور بچگانہ ہے، نومبر میں دبئی میں ہونے والے آئی سی سی میٹنگ میں ہم یہ معاملہ اٹھائیں گے اور سخت احتجاج کریں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ ایشیا کپ کی چیمپئن ہونے کے ناطے بھارتی ٹیم ٹرافی حاصل کرے گی، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے رویے کے بعد محسن نقوی کو مستقبل میں کسی بھی اہم عہدے پر فائز ہونے سے روکا جاسکتا ہے، بھارتی ٹیم کسی ایسے شخص سے ٹرافی وصول نہیں کرسکتی جو ہمارے ملک کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
دیوجیت کا کہنا تھا کہ محسن نقوی صرف ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نہیں ہیں بلکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور اس ملک کے وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔
ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں تاخیر : بھارتی ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


