منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ایشون نے محمد حارث کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی بیٹر محمد حارث کی دلکش اننگز نے بھارتی بولر ایشون کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا اہم ترین میچ جاری ہے، جو ٹیم ہاری اسے کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پزیر ہوجائے گا۔

پاکستان نے پروٹیز کو جیت کے لئے 185 رنز کا ہدف دیا ہے، میچ کی خاص بات شاداب خان اور افتخار احمد کی شاندار اننگز تھی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگز تھی، اس اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے

محمد حارث کی اننگز پر بھارتی بولر ایشون نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف 5 گیندوں پر حارث نے شاندار کھیل کھیلا۔

اس سے قبل بھارت کے معروف صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ورلڈکپ میں شاندار آغاز پر ان کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ بہادری سے جیتے ہیں اور بہادری سے ہی مرتے ہیں، حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں