The news is by your side.

Advertisement

بھارتی بولر ظہیر خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ممبئی : بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے.

ظہیر خان گزشتہ تین سال سے ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،سینتیس سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے اپنا آخری ٹیسٹ فروری دوہزار چودہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، مسلسل انجری نے ظہیر خان کا کیرئیر متاثر کیا، ان فٹ ہونے کے باعث وہ ٹیم سے باہر رہے۔

نئی گیند کو سوئنگ اور پرانی کو ریورس کرنے میں ظہیر خان مہارت رکھتے تھے، دوہزار گیارہ ورلڈ کپ میں ظہیر خان کا کردار اہم تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اکیس بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، ظہیر خان نے دو سو ون ڈے، بانوے ٹیسٹ اور سترہ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی نمائندگی کی۔

ظہیر خان طویل فارمیٹ میں بھارت کی جانب سے چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے طویل فارمیٹ میں تین سو گیارہ، ون ڈے میں دو سو بیاسی اور ٹی ٹوئنٹی میں سترہ وکٹیں حاصل کیں۔ ظہیر خان نے دوہزار میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا.

ظہیر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی نمائندگی کرنے ان کے لئے اعزاز کی بات ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں