تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پلوامہ حملہ: پیشگی اطلاع کے باوجود مودی حکومت نے فوجی مروائے، بھارتی سماجی کارکن

نئی دہلی : بھارت کےسماجی کارکن میشرام کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار کو پلوامہ حملے کی پیشگی اطلاع تھی اور جانتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو مرنے دیا، پاکستان پرالزام ڈال کرانتخابات لڑنےکیلئےایک نعرہ حاصل کیاگیا۔

تفصلات کے مطابق بھارت کےسماجی کارکن میشرام نے مودی سرکاری کا بھانڈا پھوڑدیا، میشرام نے کہا کہ بھارتی سرکار کو پلوامہ حملے کی پیشگی اطلاع تھی، انٹیلجنس رپورٹ کے باوجود مودی سرکار نے روکنے کی کوشش نہیں کی اور بھارتی کوفوجیوں کو مرنے دیا۔

بھارتی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کیلئے مودی سرکارکےپاس عوام کیلئےجواب نہیں تھا اور مودی سرکارکوانتخابات کیلئےپاکستان کیلئے نعرہ درکارتھا پاکستان پر الزام ڈال کر انتخابات لڑنے کیلئے ایک نعرہ مل گیا۔


یاد رہے اشوکا یونیورسٹی کےوائس چانسلر پرتاب بھانو مہتا نے انڈین ایکسپریس میں تبصرہ کرتے ہوئے پلواما واقعہ میں پاکستان کو فاتح قرار دے دیا اور کہا تھا کہ پلواماواقعے کے بعد بھارتی ردعمل خوداس کےلیےتباہ کن ثابت ہورہاہے، پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں : پلواما واقعے میں بھارتی واویلہ عندیہ ثبوت ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے ، پرتاب بھانو مہتا

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کاحل جنگ سےنہیں امن سےہی ممکن ہے، حقیقت ہے پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت تنہا ہے، پوری عالمی برادری میں کوئی بھارت کا مؤقف سننے کو تیار نہیں، عالمی برادری بھارتی رویے کو بطوراشتعال انگیزی لے رہی ہے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -