احمد آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ سے بدترین شکست کے بعد بھارتی سورماؤں کا غرور خاک مل گیا۔
رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل بھارتی براڈ کاسٹر نے ایک طنزیہ اشتہار جاری کیا تھا جس پر بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، اشتہار میں بھارتی فتح کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست تھی، بھارتی براڈ کاسٹر نے ایک پرومو جاری کیا جس میں کپ کیک کے ذریعے جنوبی افریقی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھا کر پیش کیا گیا تھا۔
ofcourse they’ve decided to delete the tweet but @StarSportsIndia deserves this humiliation. if they had an iota of integrity, they would issue an apology to South Africa. unbridled arrogance. the game always finds a way to humble those who think they are bigger than the game pic.twitter.com/3QCM3DFw1u
— CaniZ (@caniyaar) February 22, 2026
اشتہار میں بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ فین کو ریسٹورنٹ میں میز پر رکھے کپ کیک کی جانب جاتے دکھایا گیا، اس موقع پر جنوبی افریقہ کا فین یہ کپ کیک اٹھا لیتا ہے اور بھارتی فین سے سوری کہتا ہے۔
اس موقع پر بھارتی فین نے طنزیہ انداز میں جنوبی افریقی فین کو نیچا دکھاتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں لیکن سوری 2024 کا ورلڈ کپ ہم جیتے تھے اور آنے والا سپر ایٹ کا میچ بھی ہم جیتیں گے، یہ کپ کیک آپ ہی رکھ لو۔
میچ کی مشہوری کے لئے بنائے گئے پرومو میں کہا گیا تھا کہ ہم 2024 کی تاریخ پھر دہرائیں گے اور جنوبی افریقہ کو پھر شکست دیں گے۔
بھارتی براڈ کاسٹر کو اس پرومو پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد براڈ کاسٹر کو پرومو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے حذف کرنا پڑ گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت بے بس۔۔ جنوبی افریقا کامیاب
صارفین بھارت نے شکست کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، صارفین نے شکست کو غرور کا انجام قرار دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


