تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے افسر نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروسز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس بٹالین 90 کے اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر ب’ی وی یادیو‘ نے 20 فروری کی صبح اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گلی ماری۔

رپورٹ کے مطابق بی وی یادو نے اپنے کمرے میں خود کو گولی ماری، فائر کی آواز سُن کر عمارت میں موجود دیگر اہلکار کمرے کی طرف بھاگے تو دروازہ بند تھا۔

اہلکاروں نے دورازہ بمشکل کھولا اور اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر کو اسپتال منتقل کیا مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

ڈاکٹرز نے مزید کارروائی کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بی وی یادو کی موت دماغ پر لگنے والی گولی کی وجہ سے ہوئی۔ساتھی اہلکاروں کے مطابق خودکشی کرنے والا اہلکار شدید دباؤ کا شکار تھا اور وہ اپنے گھر جانا چاہتا تھا مگر اُسے چھٹی نہ مل سکی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2007سے 20 فروری 2020 تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 447 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مایوسی اور دباؤ کی وجہ سے بھارتی فوجیوں کے خودکشی کرنے کے واقعات تواتر سامنے آرہے ہیں، چھ روز قبل یعنی 14 فروری کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اہلکار بل رام سنگھ نے زہر کھا کر خودکشی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -