تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی غنڈہ گردی، ایک اور مسلم طالب علم پر بدترین تشدد

نئی دہلی: بھارتی فوج کے بعد اب بھارتی طلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی عروج پر پہنچ گئی، انتہاپسند سوچ رکھنے والی جماعت نے مسلم طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جواہرلعل نہرو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے راغب اکرام نامی مسلم طالب علم کو ’اے بی وی پی‘ کے غنڈہ گردوں نے جامعہ میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مغلظات بکیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زخمی حالت میں طالب علم نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ کچھ لوگ میرے ہوسٹل کے روم میں داخل ہوئے، اور اچانک مارنا شروع کردیا، اس دوران مجھے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت میں نافذ متنازع قانون کے خلاف طلبہ تنظیمیں دو حلقوں میں بٹ چکے ہیں، ایک حلقہ قانون کی حمایت جبکہ دوسرا حلقہ اس کی شدید مخالفت کررہا ہے۔ جس کے باعث ملک کے مختلف ریاستوں میں ہنگامی پھوٹ پڑے۔

بھارت میں مسلم طالب علم پر حملہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -