تازہ ترین

’پاکستان سے شکست کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان سے شکست کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں روہت شرما نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ اسپنرز کا ٹورنامنٹ ہو گا یا نہیں کیونکہ ابھی پچ دیکھی نہیں سب ٹیموں کے پاس کوالٹی اسپنرز اور فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکست سے دکھ ہوتا ہے اب پاکستان سے گزشتہ شکست کو وقت ہو چکا ہے اس شکست کے بعد بہت میچ کھیل چکے ہیں اپنی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ابھی بھی چیلنج ہے لیکن شکست کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ہمارے لیے یہ غیر معمولی بات نہیں ہے کہ پاک بھارت کھلاڑی ایک دوسرے سے ملتے ہیں یا ہم فینز سے ملتے ہیں ملنا جلنا عام بات ہے اور یہ ہرمیچ سے پہلے ہوتا ہے پاک بھارت اچھی ٹیمیں ہیں۔

اس سے قبل قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دبئی کی گرمی اور پاک بھارت میچ کی گرمی کے لیے تیار ہیں۔

شاہین سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارا بہترین بولر ہے لیڈ اور اٹیک کرتا ہے اسے مس کریں گے بلکہ دونوں ٹیمیں ہی ورلڈ کلاس بولرز بمراہ اور شاہین کو مس کریں گی۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ریسٹ دیا تھا ڈراپ نہیں کیا تھا۔

’دبئی کی گرمی اور پاک بھارت میچ کی گرمی کے لیے تیار ہیں‘

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ دیکھی ہے اس پر گھاس موجود ہے آج کے میچ کے بعد وکٹ کا اندازہ ہوگا ہم کل کے میچ میں انشا اللہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

Comments

- Advertisement -