جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا بھارتی چینل کو بھاری پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی ریگولیٹر آف کام نے بھارتی چینل ری پبلک پر 20 ہزار پاؤنڈ کاجرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مواد نشر کیا جس پر آف کام نے اس پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

برطانوی ریگولیٹر آف کام کا کہنا ہے کہ بھارتی چینل ریپبلک پر پاکستان کے عوام کو دہشت گرد قرار دیاگیا، چینل پر کہاگیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گرد ہے۔

- Advertisement -

آف کام کا کہنا تھا کہ بھارتی چینل پر پاکستانی سائنس دانوں کو چور اور عوام کو بھکاری کہا گیا، چینل پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی۔

آف کام کے مطابق بھارتی چینل پر پاکستانیوں کو قومیت کی بنیاد پر نفرت کا نشانہ بنایاگیا، واضح رہے کہ ری پبلک ٹی وی پر پاکستان مخالف پروگرام اینکر ارنب گوسوامی نے کیا تھا۔

ارنب گوسوامی کے ایک پروگرام میں پاکستانیوں کو چور، بھکاری اور دیگر برے القابات سے پکارا گیا تھا، برطانوی ادارے آف کام نے اس پر اعتراض اٹھایا کہ ری پبلک ٹی وی کے پروگرام کے دوران پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا ہے، ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ارنب گوسوامی نے کہا ہم سائنس دان اور پاکستان دہشت گرد پیدا کرتا ہے، ری پبلک ٹی وی پر پاکستانیوں سے نفرت کو جائز قرار دیاگیا، جنرل سنہا نے بھی پاکستانیوں کو ناکارہ اور بھکاری کہا، جنرل نے کہا ہم کشمیر میں داخل ہوں گے، گلگت بلتستان اور کے پی میں آ رہے ہیں۔

آف کام کے مطابق ری پبلک پر کہاگیا کہ بلوچستان، کراچی، ملتان، راولپنڈی میں گھسیں گے، اور گھس کر لوگوں کو قتل کریں گے، یہ بھی کہاگیا کہ لاہور، کراچی سے جی بی تک ہمارا کنٹرول ہوگا۔

ری پبلک ٹی وی پر ارنب گوسوامی نے پروگرام’پوچھتا ہے بھارت‘ کیا تھا، جس میں میزبان ارنب گوسوامی اور مہانوں نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز باتیں کیں، جس پر آف کام نے ری پبلک ٹی وی کو پاکستان کے خلاف پروگرام دوبارہ نشر نہ کرنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں