ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

لندن کی یونیورسٹی میں بھارتی نوجوانوں کو ‘کاکروچ’ کہنے والے چیف جسٹس کی سبکی، شرکا نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کی معروف یونیورسٹی میں بھارتی نوجوانوں کو ‘کاکروچ’ کہنے والے چیف جسٹس سوریا کانت کو شرکا نے کڑے سوالات کر کے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی معروف یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریا کانت کو اس وقت شدید خفت اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ہال میں موجود شرکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی اور سکڑتی ہوئی جمہوریت پر ان کے سامنے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

بھارتی جج یونیورسٹی میں لیکچر دے رہے تھے کہ شرکا نے بھارت میں آزادیِ اظہارِ رائے پر پابندیوں اور حکومت مخالف آوازوں کو دبانے سے متعلق سخت سوالات اٹھائے۔

تقریب میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب ایک طالب علم نے انہیں ان کا وہ متنازع بیان یاد دلایا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر بھارتی نوجوانوں کو ‘کاکروچ’ قرار دیا تھا۔

اس تلخ سوال پر ہال کا ماحول اچانک گرم ہو گیا، جب متنازع بیانات پر تیکھے سوالات کیے گئے تو تقریب کے ماڈریٹر اور انتظامیہ نے بیچ میں آ کر سوال اٹھانے والوں کی آواز دبانے کی کوشش کی۔

انتظامیہ کے اس رویے پر ہال میں موجود ایک شخص نے کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اور چیخ کر کہا کہ "ہمارا احترام کیا جائے!”۔

تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی فورمز پر سچ بولنے والوں کا گلا گھونٹنے کی کوششیں اب کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں