تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارتی شہری تیندوے کا نوالا بن گیا

نئی دہلی : تیندوے نے بھارتی شہری پر حملہ کرکے اسے اپنا نوالا بنالیا، دل دہلا دینے والے منظر کو دیکھ کر شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دیہاتوں میں اکثر انسانوں پر تیندووں کے حملوں کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن ریاست کرناٹکا کے ضلع کوپلا میں پیش آئے واقعے نے دیکھنے والوں کے اوسان خطا کردئیے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ضلع کوپلا کے علاقے گنگاوتی میں کام کرتے شہری پر اچانک پر ایک تیندوا پہاڑ سے حملہ آور ہوا اور اسے گھسیٹتا ہوا جھاڑیوں میں لے گیا۔

خونخوار درندے نے جھاڑیوں میں لیجانے کے بعد 23 سالہ جوان کو اپنا نوالا بنالیا۔

پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران نے واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر جھاڑیوں کا دورہ کیا تو مرنے والے شخص کے اعضا علیحدہ علیحدہ پڑے ہوئے ملے جبکہ سر بھی جسم سے جدا ہوچکا تھا۔

پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہولگیشہ ایرپا مدیرا نامی 23 سالہ جوان کی باقیات اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص پیشے سے باورچی تھا جو گاؤں کے دُرگا مندر میں کام کرتا تھا اور حادثے کے وقت بھی مندر کے قریب کام کررہا تھا۔

Comments

- Advertisement -