تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی شہری نے غیراخلاقی ویڈیو کے شبے میں بیوی کو قتل کردیا

نئی دہلی : بھارتی شہری نے نامناسب ویڈیو وائرل ہونے کے شبے میں اہلیہ کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہرے قتل کی دل دہلا دینے والی یہ واردات بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں رونما ہوئی، جہاں ایک شکی مزاج شوہر سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ویڈیو دیکھ کر طیش میں آگیا اور اپنی بیوی سمیت دو خواتین کو قتل کردیا۔

قتل ہونے والی دوسری خاتون ناگیشور نامی شخص (قاتل) کی رشتہ دار تھی جس پر ملزم کو شک تھا یہی اس کی بیوی کو غیر اخلاقی حرکتیں کرنے پر اکساتی ہے اسی لیے اس نے خاتون کو دھوکے سے گھر بلایا اور قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دونوں کو خواتین کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم ملزم کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھیجنے والے شخص کی گرفتاری کو بھی عمل میں لائے گئیں۔

پولیس کو پڑوسیوں نے قتل کی اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پورسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی تھی جس میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا تاہم شوہر نے شک کی بنیاد پر نامناسب ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کو اپنی بیوی سمجھا اور اسے قتل کردیا۔

Comments

- Advertisement -