ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا، ٹریڈنگ کے دوران ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے پانچ سو سے زائد کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

جنگی جنون میں مبتلابھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعویٰ کے فوری بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ دیکھتے ہی دیکھتے گرگئی، ایک طرف بھارتی ڈی جی ایم او بڑھکیں مار رہے تھے تو دوسری جانب بھارتی اسٹاک مارکیٹ نیچے جاتی جارہی تھی ۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


آج صبح بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 28ہزار 452پوائنٹس پر ہوا مگر بھارتی فوج کے جھوٹے دعو ے نے حصص بازار کو مندی کی جانب دھکیل دیا اور ممبئی اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای سینسیکس 27 ہزار 740 پوائنٹس تک گرگیا۔

بھارتی جنگی جنون میں اضافے اور اسٹاک مارکیٹ گرنے پر بھارتی سرمایہ کاروں نے سرپیٹ لیا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں۔

mumbai

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سرجیکل اسٹرائیکس کی رپورٹس سامنے آتے ہی ہندوستانی شیئرز، بانڈز اور روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور این ایس ای انڈیکس 2.07 فیصد تک نیچے گرگیا۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی مسترد کردیا تھا۔

بھارتی ڈی جی ایم او رنبیر سنگھ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ خفیہ اداروں نے بھارتی فوج کو معلومات فراہم کیں کہ لائن آف کنٹرول سے دہشت گرد در اندازی کریں گے جس پر پاکستانی حکام کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں اور دہشت گردی کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں