The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پاک بھارت میچ تنازعات کا شکار

نئی دہلی:بھارتی شہردھرم شالہ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پاک بھارت میچ ایک بارپھرکھٹائی میں پڑگیا۔

پاکستان کی حکومت نے تو ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی تاہم بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی حکومت نے سیکورٹی دینے سے انکارکردیا۔

بھارت میں پاکستان کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے تحریک نے پھرسے زورپکڑ لیا ہے، ہندوانہتا پسند تنظیم شیوسینا تو پہلے ہی میچ کی مخالفت کرچکی ہے۔

کانگریس بھی پاک بھارت میچ کے حق میں نہیں ہے اوراب رہی سہی کسرہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے خط نے پوری کردی۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ویربھادرا سنگھ نے بھارتی وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ ’’عوام کے جذبات کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے، میچ کھیلنا ہے تو کسی اورشہراور ریاست کا انتخاب کریں۔

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے خط کے بعد پاک بھارت میچ پرغیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ انیس مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں