جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو موجود ہے، جاری نہیں کرسکتے، بھارتی کرنل کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی فوج کے ریٹائرڈ کرنل دھنویر سنگھ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے ویڈیو موجود ہے لیکن دفاعی نقطہ نگاہ سے اسے ریلیز نہیں کیا جاسکتاساتھ ہی انہوں نے کلبھوشن یادیو کے جاسوس ہونے کا اعتراف بھی کیا۔


یہ اعتراف انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے کیا، پروگرام میں تجزیہ کار سلیم بخاری اور تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیکس کی ہیں لیکن ان اسٹرائیکس کا ثبوت نہیں دیا جائےگا اس لیے کہ یہ دفاعی معاملہ ہے ،سرجیکل اسٹرائیک پر بھارت میں سیاست ہورہی ہے

ایک سوال پر انہوں نے تسلیم کیا کہ کلبھوشن یادیو ایک حقیقت ہے اور وہ فوج کا حاضر سروس افسرہے جسے پاکستان میں گرفتار کیا گیا۔

کشمیرکے موضوع پر انہوں نے انتہائی بے رحمی سے پیلیٹ گن کے استعمال ہونے کا اعتراف کیا اورکہا کہ وہ حملہ آوروں پر استعمال ہوئی جب احتجاج ہوگا تو پیلیٹ گن کا بھرپور استعمال کریں گے، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے قبل ازیں وہ اس بات پر اڑے ہوئے تھے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے

برما میں بھارتی حملے کے سوال پر وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں