تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی کانگریس کی ہیوسٹن میں نریندر مودی کے جلسے پر تنقید

نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما آنند شرما نے ہیوسٹن میں نریندر مودی کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کی بار مودی سرکارکا نعرہ امریکی ووٹرز کو پیغام تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی کانگریس کے رہنما آنند شرما نے مودی کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پالیسی ہے کسی ملک کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے، مودی کی پالیسی بھارت کے مفادات کے منافی ہے۔

سینئر ممبر راجیہ سبھا نے کہا کہ بھارت کے امریکا میں تعلقات ایک سیاسی جماعت تک نہیں ہیں، بھارت کے دونوں امریکی سیاسی جماعتوں سے تعلقات ہیں۔

آنند شرما نے کہا کہ نریندر مودی امریکا میں ہمارے نمائندے ہیں ان کی انتخابی مہم کے اسٹار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ، ہیوسٹن، گلاسگو میں مودی کے خلاف مظاہرے

واضح رہے کہ ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم کے اعزاز میں ہونے والے جلسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی تھی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کو چھپانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

مودی کے جلسے کے وقت فٹبال اسٹیڈیم کے باہر سیکڑوں مظاہرین مودی سرکار کے مکرو چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے فری کشمیر کے پلے کارڈز اٹھائے احتجاج کررہے تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقامی کشمیری رہنماؤں نے نریندر مودی پر مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی، اور جبر و تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے دعویداروں نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -