پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بھارتی شہری‘ سعودی کسٹم قوانین کا احترام کریں: بھارتی قونصل جنرل

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: بھارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری سعودی عرب سفر کرتے ہوئے کسٹم کے قوانین کی پاسداری کریں، انہوں نے کہا کہ ہم نے سارے قواعد و ضوابط کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے ہیں، ان سے راہ نمائی حاصل کی جاسکتی ہے.

بھارتی قونصل جنرل نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کو سعودی عرب کے کسٹم کے قوانین کی پاسداری کرنے کو کہا ہے‘ سعودی عرب میں بھارتیوں کی گرفتاری کے متعدد واقعات پیش آنے کے سبب یہ پریس ریلیز جاری کی گئی۔

نومنتخب بھارتی قونصل جنرل محمد نور الرحمان شیخ نے کہا کہ میں بھارتیوں کو کہتا ہوں کہ وہ سعودی عرب کے کسٹم قوانین کا احترام کریں ، ہم نے سارے قواعد و ضوابط کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے ہیں، ان سے راہ نمائی حاصل کی جاسکتی ہے، یہ ہی قوانین بھارت میں بھی موجود ہیں.

اس پریس ریلیز کی ضرورت اس لئے پڑی کیونکہ جمعہ کے روز تین مختلف مسافر جو کہ دبئی سے ممبئی کی جانب سفر کر رہے تھے انہیں ممبئی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے مجموعی طور پر(227 .377$) 20.14 ملین روپےاور کل 7.2 کلو سونا برآمد ہوا.

یاد رہے اس سے قبل اس قسم کی کارروائی ایک بھارتی خاتون کے خلاف عمل میں لائی گئی تھی، وہ ایک پرانی پتلون میں 4.2 کلو سونا چھپا کر اسمگل کر رہی تھیں‌ جبکہ سونے پرچاندی کا پانی چڑھا رکھا تھا.

ایک اور کیس میں بھارتی ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے ایک مشتبہ شخص کو روکا ، اس کی چیکنگ کے بعد اس کے پاس سے ایک سٹیل رولر برآمد ہواجس کے اندر تین کلو سونے کے بسکٹ اسمگلنگ کیے جارہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں