تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی

ہریانہ: بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں بیوی کو ٹرین کے سامنے خودکشی کرتا دیکھ کر شوہر نے بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ یومنا نگر میں پیش آیا جہاں شادی کے 14 سال بعد جوڑے نے ٹرین کے نیچے آکر جان دے دی، گھریلو ناچاقی ، چپقلش اور تنازعات اس ہولناک واقعے کا سبب بنے۔

پولیس کا کہنا ہے وقوعہ والی شب میاں بیوی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تو 35 سالہ نشا ناراض ہو کر گھر سے چلی گئی ، بیوی کے گھر چھوڑنے پر 37 سالہ نیراج اسے منانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کرتا رہا۔

دونوں مقامی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو پلیٹ فارم پر شوہر نے بیوی سے مذاکرات کیے لیکن اچانک ٹرین کی آواز سنتے ہی نشا ٹریک کی جانب دوڑی اور پٹڑی پر جا کر لیٹ گئی،بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر خود بھی ٹریک پر لیٹ گیا اوردونوں ٹرین کے نیچےآکر ہلاک ہوگئے۔

ریلوے پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ 14سال قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -