بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے مستعفی -
The news is by your side.

Advertisement

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے مستعفی

نئی دہلی : پاکستان سے بد ترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے مستعفی ہوگئے، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی،کوچ ساتھ نہیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق اوول اسٹیڈیم میں آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوں 180رنز کی بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں مزید دراڑیں پڑگئیں، بھارتی ٹیم میں بھی بڑے پیمانے پر اکھار پچھاڑ دیکھنے میں آ رہی ہے۔

بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے کوچ اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان تنازعات چیمپیئنز ٹرافی کے دوران سامنے آئے تھے جس میں اس شکست کے بعد مزید اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث بھارتی کرکٹ بور ڈ بھی کافی پریشان تھا۔

 دوسری جانب راہول ڈریوڈ نے بھی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑی دھونی اور یورراج کو نکالنے کا مطالبہ کر دیاہے۔

بھارتی ٹیم چپمینز ٹرافی کے فوری بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گئی ہے لیکن اس بار اس کے ساتھ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نہیں گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوناہے اسی وجہ سے وہ بھارت میں ہی رہیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں