جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

بھارت 147 سالہ کرکٹ تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی، منفرد ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کئی انفرادی ریکارڈ بنائے مگر بطور ٹیم ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کیا جو اس سے پہلے کوئی بھی ٹیم نہ کر سکی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈھائی دن بارش کے باعث ضائع ہوگئے تھے۔ بقیہ ڈھائی دن میں بھارت نے تیز ترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بظاہر ڈرا ہوتے ٹیسٹ میچ کو جیت کر دو میچوں کی سیریز مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔

بھارت نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے اور اس کے رن بنانے کی اوسط فی اوور 7.36 رنز رہی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ اوسط ہے۔

- Advertisement -

ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے 7 رنز سے زائد اوسط سے رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف تیز رفتار بیٹنگ کی تھی لیکن اس کی بیٹنگ اوسط بھی 7 کو نہیں چھو سکی تھی اور 6.8 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں کئی دیگر نئے ریکارڈز بھی کرکٹ کی ریکارڈ بک کا حصہ بن گئے۔

ان ریکارڈز میں بھارتی کپتان اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے صرف 3 اوورز میں اپنی ٹیم کی نصف سینچری مکمل کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ اس سے قبل تیز ترین 50 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جو اس نے 26 گیندوں پر ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے تھے۔

اسی ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 61 گیندوں پر تیز ترین 100 رنز بنا کر 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں تیز ترین 100 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

کانپور ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز بنانے والے کھلاڑی بنے جب کہ آل راؤنڈر رویندرا جدیجا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے۔

بابر اعظم شادی کر رہے ہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں