بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے سے کس نے روکا؟ حقیقت عیاں ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آنے سے کس نے روکا؟ بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بہانہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے سے مودی حکومت نے روکا جبکہ ترجمان بھارتی دفتر خارجہ نے سارا ملبہ بی سی سی آئی پر ڈال دیا۔

ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان کیوں نہیں جارہی، اس کا جواب بھارتی کرکٹ بورڈ سے پوچھا جائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مودی حکومت نے دورہ پاکستان کی این او سی نہیں دی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے میں کھل کر بھارتی حکومت کی پوزیشن بتانے کے بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالیہ دیا اور بتایا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے حالات میں دورہ کرنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہوئی تو دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی

یاد رہے کہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا دعویٰ ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہوئی تو تین بورڈز کو چھوڑ کر دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی۔

بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل ٹھیک ہے اگر یہ کینسل ہوگیا یا ٹورنامنٹ ہی منسوخ ہوگیا تو بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو چھوڑ کر دنیائے کرکٹ زمین پر آجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں