تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

کرکٹر چنگ چی رکشہ چلانے پر مجبور

بھارت کا معذور کرکٹر "راجہ بابو” گھر چلانے کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور ہوگیا، معذور کرکٹرنے 2017 میں قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں اتر پردیش ٹیم کی جانب سے دہلی کے خلاف 20 گیندوں پر 67 رنز بنائے تھے۔

انڈین ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں اپنی تیز رفتار بلے بازی سے مشہور ہونے والے معذور کرکٹر راجہ بابو ان دنوں گھریلو اخراجات کیلئے ای رکشہ چلا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ دودھ بھی بیچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق معذور کرکٹر کی نصف سینچری کو میرٹھ میں "حوصلوں کی اڑان” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بابو کو اس کارنامے سے بہت پزیرائی ملی اور انعام دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا لیکن تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے لگے ہیں ۔

31 سالہ معذور کرکٹر 10سے 12 گھنٹے چلا رہا ہے اور بمشکل 200سے 300 روپے روزانہ کماتا ہے، بابو اپنے مستقبل کو لے کر پر امید ہیں۔

ان کا موجودہ صورتحال کے بارے میں کہنا تھا کہ فی الحال حالات بہت مشکل ہیں بچوں کی تعلیم کیلئے کچھ نہیں بچ رہا۔

Comments

- Advertisement -