بھارت کو ’وقار یونس‘ مل گیا

بھارتی لیگ آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو فاسٹ بولر عمران ملک کی صورت میں وقار یونس مل گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران ملک کو وقار یونس کی جھلک قرار دے دیا۔
عمران ملک نے گزشتہ برس سن رائزرز کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔
فاسٹ بولر کو رواں سیزن میں بھی برقرار رکھا گی ہے وہ مستقل مزاجی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں۔
What an unbelievable spell full of raw pace #UmranMalik 🔥👏
Take a bow young man 👍 By far probably the best ever over in IPL pic.twitter.com/nxZdBQyOVv
— KTR (@KTRTRS) April 17, 2022
گذشتہ دنوں انھوں نے پنجاب کنگز کے خلاف 4 وکٹیں لینے کے ساتھ 20 واں اوور میڈن کرنے والے چوتھے بولر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ میں نے ایک کرکٹ کیمپ میں پہلی بار عمران ملک کو دیکھا تب ہی مجھے ان کی بولنگ میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دی۔
The #Risers have picked up 4️⃣ wins in 4️⃣! Now it’s your turn to pick the Fans’ Player of the Match, #OrangeArmy! #PBKSvSRH #ReadyToRise #TATAIPL
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) April 17, 2022
عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت ہی ان کی صلاحیتوں کا گرویدہ ہوگیا تھا۔