ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

بھارتی کرکٹر نے تاریخ میں پہلی بار بگ بیش لیگ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف کرکٹر نے تاریخ میں پہلی بار بگ بیش لیگ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا، آف اسپنر سڈنی تھنڈر کی جانب سے آسٹریلین لیگ کھیلیں گے۔

کچھ مہینوں قبل ریٹائر ہونے والے بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے بھارتی کرکٹ میں نئی تاریخ لکھی ہے کیونکہ وہ آنے والے سیزن میں ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت سڈنی تھنڈر میں شامل ہوں گے وہ بی بی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے پہلے بھارتی مرد کرکٹر بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک ایشون کی بگ بیش لیگ میں شرکت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مزید کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بھی مستقبل میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے کا موقع ملےگا۔

44 سالہ سابق کینگرو پلیئر کا خیال ہے کہ روی چندرن اشون کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ حالیہ معاہدہ آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ٹورنامنٹ میں ہندوستانی شرکت کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

روی چندرن ایشون نے پچھلے ہفتے بی بی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، 39 سالہ کرکٹر نے آئندہ سیزن کے لیے ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت سڈنی تھنڈر میں شمولیت اختیار کی۔

فخر زمان کا آئی ایل ٹی 20 میں معاہدہ، ایشون کو کسی نے نہیں خریدا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں