جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

والدہ کا فون آنے پر بھارتی کرکٹر نے پریس کانفرنس روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

دھرم شالہ (16 جون 2026): بھارتی آل راؤنڈر نتیش ریڈی نے اس وقت سب کو چونکا دیا جب والدہ کا فون آنے پر انہوں نے پریس کانفرنس روک کر ان سے بات کی۔

گزشتہ روز دھرم شالہ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس جاری تھی اور بھارتی آل راؤنڈر نتیش ریڈی صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔

اسی دوران موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی، کرکٹر نے دیکھا کہ والدہ کا فون ہے تو صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے پریس کانفرنس روک کر ان کا فون ریسیو کیا اور بات کی۔

انہوں نے اپنی والدہ سے مادری زبان تیلگو زبان میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ منٹ کے بعد دوبارہ کال کریں گے۔

لائیو پریس کانفرنس میں ان کی والدہ سے اس محبت کے اظہار پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ان کے معصومانہ انداز کو سراہا۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی اور صارفین نتیش ریڈی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے والدین کا سعادت مند بیٹا قرار دے رہے ہیں۔

آل راؤنڈر کی اس ویڈیو کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ایکس پر آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے کہ ’’پریس کانفرنس انتظار کر سکتی ہے، مگر ماں کی کال نہیں۔‘‘

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پریس کانفرنس انتظار کرسکتی ہے لیکن ماں کی کال نہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں