منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

بھارتی کرکٹر نے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر انتہائی قدم اٹھا لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (2 اگست 2026): بھارتی کرکٹر نے قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر مایوس ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور شہر میں نوجوان خاتون کرکٹر نے اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لکشمی نگر میں پیش آیا، جہاں 17 سالہ آدیتی چوکھانڈے نے اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے یہ قدم اٹھایا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آدیتی رات اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں چلی گئیں جبکہ اگلی صبح وہ مردہ پائی گئیں۔ پولیس کو اس کی لاش کے قریب سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی ملا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوٹ میں آدیتی نے اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اپنے بڑے بھائی کو کھیل جاری رکھنے اور والدین کا نام روشن کرنے کی تلقین بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی نے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر خودکشی کی۔ تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے

دوسری جانب لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق آدیتی کو بچپن سے کرکٹ سے شغف تھا اور اس نے کرکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں