The news is by your side.

Advertisement

بھارتی کرکٹرز کی سالانہ آمدنی کتنی ہے؟

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں 27 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ سے حیران کن طور پر مہندر سنگھ دھونی کو باہر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے 27 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ کروڑوں روپے دئیے جارہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، جسپریت بمرا اور روہت شرما جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں اے پلس کیٹگری دی گئی ہے، ان کی سالانہ آمدنی 7 کروڑ روپے ہے۔

اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی کی جانب سے 5 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو تین کروڑ روپے کی خطیر رقم دی جائے گی۔

بی سی سی آئی کی جانب سے سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔

ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں اور ہر فارمیٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 50 سے زیادہ ہے۔

دہلی میں پیدا ہونے والے ویرات کوہلی پچھلے کچھ سالوں سے تینوں فارمیٹس میں بھارت کے کامیاب بلے باز رہے ہیں انہوں نے 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بی سی سی آئی نے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک کے لیے ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن طور پر سینٹرل کنٹریکٹ سے دھونی کو باہر کردیا تھا، دھونی کے ساتھ دنیش کارتک، خلیل احمد، امباتی رائیڈو بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں