تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...
Array

یوراج سنگھ کا واپسی کا اعلان

نئی دہلی : بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے جلد میدان میں واپسی کا اعلان کردیا، یوراج سنگھ نے میدان میں واپسی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بھارت کے دھواں دھار بلے باز یوراج سنگھ کی جانب سے 2017 کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ انگلینڈ کے خلاف 127 گیندوں پر 150 رنز بناتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ بھارتی کرکٹر نے کیپشن لکھا کہ عوامی مطالبے کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ آئندہ برس فروری میں میدان میں نظر آؤں۔

انہوں نے عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیے کیونکہ ایک سچا فین مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ نہیں چھوڑتا ہے۔

خیال رہے کہ 2017 میں یوراج سنگھ اور ایم ایس دھونی نے انگلینڈ کے خلاف 256 رنز کی شراکت قائم کی تھی، اس میچ میں دھونی نے 122 گیندوں پر 134 جبکہ یوراج نے 127 گیندوں پر 150 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -