تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ہوگئے پریشان!

اترپردیش میں بی جے پی رہنما اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی انتخابی ریلی میں بیروزگاوں نے شدید احتجاج کرکے وزیردفاع کو پریشان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ریاستی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے اور حکومت اور اپوزیشن جماعتیں الیکشن جیتنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگا رہی ہیں اور حسب روایت عوام سے ان کی قسمت بدلنے کے وعدے کیے جارہے ہیں لیکن حکومتی جماعت کے رہنماؤں کو عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا جب سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ جو کہ بی جے پی کے اہم رہنما ہیں نے الیکشن کے سلسلے میں گونڈہ میں ریلی نکالی تو بیروزگاری سے پریشان نوجوانوں نے روزگار نہ ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔

یہ واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب وزیردفاع راج ناتھ اپنی تقریر شروع کرنے والے تھے۔

راج ناتھ سنگھ کی ریلی میں پہنچنے والے نوجوانوں کی ناراضگی بھی وزارت دفاع سے ہی تھی اور وہ فوج کی بھرتی شروع کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے، روزگار کی تلاش میں کھڑے نوجوانوں نے ’فوج کی بھرتی شروع کرو‘، ’ہماری مانگیں پوری کرو‘ کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر حالات قابو سے باہر جاتے دیکھ راج ناتھ سنگھ نے جیسے تیسے نوجوانوں کو سنبھالا اور انہیں سمجھا کر پر سکون کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے انہیں سمجھایا کہ فکر نہ کریں بھرتی جلد شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا ’’آپ کی پریشانی ہماری بھی پریشانی ہے، کورونا وائرس کے سبب کچھ مشکلات آئی ہیں، لیکن جلد بھرتی کا عمل شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -