بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے سندھ سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان کو حقیقت سے فرار اور انتہائی خطرناک ذہنیت کا عکاس قرار دیا۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اس قسم کے بیانات توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہرکرتے ہیں، ہندوتوا ذہنیت عالمی قوانین، باڈر، ریاستوں کی خود مختاری کیخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سمیت ہندوستانی رہنما اشتعال انگیز بیان بازی سے گریز کریں، اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سےخطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

ہندوستان اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پرتوجہ دے، بھارت یو این قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے۔

طاہرحسین اندرابی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کو عالمی قوانین کی بنیاد پر پرامن حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان اپنی سلامتی، آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں