تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان ناقابل علاج جنون کا ثبوت ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد : وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بیان دھوکہ دہی ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیان بی جے پی حکومت کی اے جے سے متعلق دروغ گوئی ہے اور یہ بیان پاکستان کے بارے میں ناقابل علاج جنون کا ایک اور ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی جے پی سرکار بندوق کی نوک پر 10 ماہ سے لاک ڈاؤن کئے ہوئے ہے، جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی تناسب میں تبدیلی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، مواصلاتی پابندیاں انسانی حقوق کے برخلاف ہیں، وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے اور کشمیریوں کو اپنے پیاروں کے جنازوں تک کی اجازت نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں تمام حریت قیادت قید میں ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع امیت شاہ نے آج ریلی سے ویڈیو خطاب میں ہرزہ سرائی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -