ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

سدھندرا کلکرنی کی مزار قائد پر حاضری دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنمااورمصور مصنف سدھندرا کلکرنی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر پاک وہند کے عظیم لیڈر تھے ،وہ چاہتے تھے پاک بھارت کے درمیان تعلقات امریکہ اور کینیڈا کی طرح ہوں۔

سدھندرا کلکرنی کی قیادت میں بھارت کے پانچ رکنی وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدھندرا کلکرنی کا کہنا تھا کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی دل سے عزت کرتے ہیں اور امن کے سپاہی کے طور پر پاکستان آئے ہیں.

انکا کہنا تھا کہ قائد اعظم ہندو مسلم اتحاد کے سفیر تھے.

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور گاندھی کے نظریہ سے اس خطے کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، برصغیرکی جس طرح تقسیم ہوئی، قائداعظم اسکے قائل نہیں تھے۔

وفدمیں بھارتی سابق وزیر خارجہ مانی شنکر اورسیکٹری خارجہ سلمان حیدر بھی موجود تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں