تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارتی فلم ڈائریکٹر کا بیٹا پانچویں منزل سے گر کر ہلاک

ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلم ہدایت کار گریش ملک کا نوجوان بیٹا رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار گریش ملک کے بیٹے منان کی ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع گھر کی پانچویں منزل سے گر کر موت ہوگئی۔ فلمساز پونیت سنگھ اور فلم ”تور باز“ میں گریش کے پارٹنر نے اس واقعے کی تصدیق کر دی۔

”تور باز“ کے پروڈیوسر راہول مترا گریش ملک کے بیٹے کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں جان کر غمگین ہوگیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکار سنجے دت بھی بہت دکھی ہیں۔

منان ہولی کھیلنے کے بعد گھر واپس آیا تھا۔ اسے عمارت سے گرنے کے فوری بعد کوکیلا بین امبانی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زندہ نہیں بچ سکا۔

Sanjay Dutt and Girish Malik worked together in Torbaaz.

گریش ملک سنجے دت کی فلم ”تور باز“ کے ہدایت کار تھے۔

”ٹائمز آف انڈیا“ کے ساتھ گفتگو میں پروڈیوسر راہول مترا نے کہا” میں اس افسوسناک واقعے کے بارے میں جان کر بالکل خوش نہیں ہوں اور ابھی سنجو (سنجے دت) کو مطلع کیا جو بہت زیادہ غمگین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”تور باز“ کی شوٹنگ کے دوران میں گریش ملک کے ساتھ منان سے ایک دو بار ملا تھا اور اسے بہت باصلاحیت اور وعدہ کرنے والا لڑکا پایا تھا۔

Comments

- Advertisement -