پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کا بلاک بسٹر ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ پاکستان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں ایک عالمی سنسنی بن کر ابھرا ہے، جس کی سحر انگیزی سے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری بھی خود کو نہ بچا سکی۔
حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایک نئے بھارتی ڈرامے نے اس پاکستانی شاہکار کے مقبول ترین مناظر کو ہو بہو نقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
بھارت میں ‘قبول ہے’ کے نام سے نشر ہونے والے ایک نئے شو میں وہاں کی مشہور حقیقی جوڑی موہت اور ثنایا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس جوڑی کی اسکرین پر واپسی تو ہوئی ہے لیکن ان کا یہ شو کہانی اور مناظر کے لحاظ سے پاکستانی ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ کی مکمل نقل معلوم ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں بھارت میں اکثر پاکستان مخالف فلمیں اور بیانات سامنے آتے ہیں، وہیں دوسری طرف وہ پاکستانی موسیقی اور کہانی سنانے کے منفرد انداز کو کاپی کرنے سے باز نہیں آتے۔
‘کبھی میں کبھی تم’ کا وہ مشہور منظر جس میں شرجینا سسرال والوں کے لیے کھانا بناتی ہے اور رباب اسے پیسے (ٹپ) دینے کی کوشش کرتی ہے، جس سے ماحول کشیدہ ہو جاتا ہے۔
اسے بھارتی ڈرامے ‘قبول ہے’ میں بالکل اسی انداز میں فلمایا گیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین ایک سستی نقل قرار دے رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں، بلکہ فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ) کے دفتر دیر سے پہنچنے اور لاپرواہی والے مخصوص انداز کو بھی اس بھارتی شو میں ہو بہو کاپی کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر پاکستانی مواد کے لیے بھارتی انڈسٹری کے اس لگاؤ پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ‘کبھی میں کبھی تم’ کی مکمل کاپی ہے، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ جیسی بہترین اداکاری کبھی نہیں کر سکتے۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ یہ ہمیشہ صرف نقل ہی کر سکتے ہیں۔


