پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

مالدیپ کے نو منتخب صدرمحمد معیزو مودی سرکار کی مالدیپ میں مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور روایت توڑتے ہوئے پہلا سرکاری دورہ ترکی کا کیا۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، مالدیپ کے نومنتخب صدرمحمد معیزو مودی سرکارکی مالدیپ میں مداخلت کےخلاف کھڑے ہوگئے۔

صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد معیزو نے بھارت کے دورے کی روایت توڑتے ہوئے پہلا سرکاری دورہ ترکی کا کیا۔

منٹ کے مطابق محمد معیزو نے بھارت سے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مالدیپ کی خارجہ پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کرتے ہوئے مالی سے ہندوستانی فوجیوں کو واپس جانے کا حکم دیا ہے۔

مالدیپ صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی منظوری کے بغیرغیرملکی فوجیوں کی مالدیپ میں تعیناتی آئین کے منافی اوربین الاقوامی قدروں کے خلاف ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد معیزو نے بھارتی فوج کی موجودگی کو ملکی استحکام کےلئے خطرہ قراردیا جو مالدیپ کی جانب سے بھارت کو کھلی بغاوت اور براہ راست نشانہ بنانے کا پیغام ہے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں