تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

رقم کی عدم ادائیگی، ڈرائیور نے مالک کی کروڑوں روپے مالیت کی بسیں جلا ڈالیں

نئی دہلی: بھارت میں ٹریول ایجنسی کو ڈرائیور کی اجرت روکنا مہنگا پڑ گیا، ڈرائیور نے ٹریول ایجنسی کے مالک کی کروڑوں روپے مالیت کی بسیں جلا ڈالیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ایک ٹریول ایجنسی نے 24 سالہ نوجوان ڈرائیور کی اجرت روکی تو اس نے طیش میں آکر کروڑوں روپے مالیت کی 5 بسوں کو آگ لگادی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹریول ایجنسی کی ایک ماہ میں پانچ بسیں جل کر راکھ ہوگئی تھیں، پہلا واقعہ 24 دسمبر 2020 کو پیش آیا اس میں تین بسیں جل گئی تھیں جبکہ دوسرا واقعہ 21 جنوری 2021 کو پیش آٰیا جس میں دو بسوں کو آگ لگائی گئی تھی۔

بسوں کا مالک یہ سمجھا کہ شاید بسوں کی بیٹری ریپیئر کا کام ہورہا ہے اس لئے ہوسکتا ہے کہ بسوں میں آگ لگنے کی وجہ بیٹری ریپئر ہو جبکہ تحقیقات کے دوران بسوں کو آگ لگائے جانے کا کوئی ثبوت میں نہیں ملا تھا۔

بعدازاں ٹریول ایجنسی کے مالک کو ایک ملازم پر شک ہوا جو پہلے اس کے یہاں ڈرائیور تھا، مالک نے بتایا کہ پیسوں کو لے کر ڈرائیور سے کچھ اختلافات ہوئے تھے جس کے بعد اس کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

ٹریول ایجنسی نے مالک نے بتایا کہ کورونا کے دوران میں نے اجے سارسوت نام کے ایک ڈرائیور کو نوکری پر رکھا تھا لیکن اس نے گووا میں ایک حادثہ کردیا تھا جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا تھا، بس کے نقصان کی وجہ سے ڈرائیور کے پیسے نہیں دئیے تھے جس کو لے کر دونوں کے درمیان کافی لڑائی ہوئی تھی۔

بسوں کی مالک کی جانب سے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا، اجے نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ ماچس سے بسوں کے پردوں میں آگ لگا دیتا تھا جس کے بعد پوری بس میں آگ بھڑک اٹھتی تھی۔

پولیس کے مطابق جلائی گئی بسوں کی مالیت تین کروڑ روپے ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -