site
stats
بزنس

بھارت میں معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار

نیویارک : نریندر مودی کی حکومت کے فیصلوں کے سبب ورلڈ اکنامک فورم کے بعد آئی ایم ایف نے بھی بھارتی معاشی ترقی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں نریندر مودی کی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کا نعرہ لگا کر یک جنبشِ قلم کرنسی نوٹ تبدیل کردیے تھے جس کی وجہ سے بھارتی روپے کی قدر میں کمی آئی اور عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موجودہ حکومت کے اس فیصلے نے بھارتی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور عوام اپنی حکومت سے شدید نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

کرنسی نوٹوں کی بندش بھارت کی تاریخ کا بڑا گھپلا ہے

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نئے صدر کی پالیساں امریکی معیشت کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوں گی اور معاشی سست روی کا باعث بن سکتی ہیں ۔ امریکہ معاشی شرح نمو دو اعشاریہ تین فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چین دنیا کی سب سے تیز رفتار معیشت ہے۔ چینی معاشی ترقی کی شرح ساڑھے چھ فیصد رہے گی۔

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار ستر میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ ایک فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top