ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

مودی سرکار نے ٹرمپ انتظامیہ کو رام کرنے کیلئے لاکھوں ڈالرز پھونک ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مودی سرکار نے ٹرمپ انتظامیہ کو رام کرنے کیلئے لاکھوں ڈالرز پھونک ڈالے ، لاکھوں ڈالرز  کے عوض لابنگ فرم کی خدمات لیں۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے ٹرمپ انتظامیہ کو رام کرنے کیلئے جتن جاری ہے، صدر ٹرمپ کو راضی کرنے کیلئے لابنگ فرم سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالوائیں گئیں، جس کے لئے ایک عشاریہ آٹھ ملین ڈالر جھونک دیئے۔

اخبار نے بتایا کہ بھارتی سفارتخانے نے لابنگ کمپنی ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کی خدمات لیں اور ناراض ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرائیں، ساتھ ہی پوسٹوں پر جھنڈے بھی لگوائے۔

بھارت نے یہ اقدامات خود ساختہ آپریشن سندورمیں ناکامی کے بعد عالمی سطح پررسوائی اور امریکا کی جانب سے ٹیرف لگانے کے بعد کئے۔

بھارتی تجزیہ کار راہل پارولیکر مودی حکومت پر برس پڑے اور کہا کم علمی اور سفارتی صلاحیت کے فقدان کی وجہ سے بھارت کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص سے کیا امید کی جاسکتی ہے جو گذشتہ گیارہ سال سے یکطرفہ بات چیت میں مصروف ہے، لیکن کسی ایک پریس کانفرنس یا مکالمے میں نہیں دیکھا گیا۔

بھارتی پروفیسر سشانت سنگھ نے لکھا وزیر خارجہ جے شنکر کی حالت یہ ہے کہ وہ خود نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر دفاع سے ملاقات نہیں کرسکتے اس لئے لابنگ کمپنی کو امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے کہا، مودی سرکار کے یہ اقدامات بتاتے ہیں وہ کس مقام پر آگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں